ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھوپال اندر مارگ پر تیز رفتار کار پلٹنے سے لگی آگ ،تین کی موت

بھوپال اندر مارگ پر تیز رفتار کار پلٹنے سے لگی آگ ،تین کی موت

Sun, 02 Sep 2018 19:45:43    S.O. News Service

سیہور،02؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سیہور ضلع کے جاور تھانے کے تحت آنے ولای ڈوڈی چوکی کے قریب اندر بھوپال نیشنل ہائی وے پر ہفتہ کی دیر رات ایک تیز رفتار کار بے قابوی ہو کر پلٹ گئی جس سے کار میں آگ لگ گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ کار میں ڈرائیور سمیت تین لوگ سوار تھے ۔ تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ گاڑی کا ڈرائیور باہر نکل کر بچانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن آگ میں وہ بری طرح جھلس گیا۔ موقع پرپہنچی تین فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا ۔ پولس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے ۔

پولس افسر نے کرشن کانت گیری نے بتایا کہ ہفتہ اتوار کی درمیانی رات تقریباً ڈھائی بجے ایک تیز رفتار کار بھوپال اندر ہائی وے پر بے قابو ہو کر پلٹ گئی اور کار میں آگ گئی ۔ اس سے کار میں سوار تین لوگوں کی موت پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں ایک کاتون اورایک مرد شامل ہیں۔ جو اندور سے بھوپال کی جانب جا رہے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ جس کارمیں آگ لگی تھی اس کا نماب ریم پی 09سی سی 4025ہے ۔ ابھی مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ ڈوڈی چوکی انچارج لوک سنگھ مراوی نے بتایا کہ ہم نے اندور رائسین ودیشا کنٹرول پولس کو اطلاع دے دی ہے ۔ حادثے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے ۔


Share: